latest newsPoliticsWorld

ایران اور امریکا کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات جاری

قطری وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ایک قابلِ عمل حل تک پہنچنا ہے، جس کے لیے تمام فریقین کے تحفظات اور خدشات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ مکہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پیغام قطری امیر تک پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button