latest newsPoliticsWorld

ماسکو فارمیٹ اجلاس، افغانستان میں امن و استحکام پر زور

افغانستان پر ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوا، جس میں افغانستان کی صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان سمیت خطے کے مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی اور شریک وفود سے خطاب کیا۔

اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، معاشی تعاون اور افغانستان سے روابط سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔

پاکستان نے مشترکہ سکیورٹی اور مسلسل علاقائی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button