latest newsSports

علی خان کی گیند باؤنڈری پار، پولارڈ کو چھکا کیوں نہ ملا؟

کرکٹ میں بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں جو کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور شائقین کو حیران کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں ٹورنٹو سکسز اور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان پیش آیا۔

مسی ساگا ماسٹرز کے امریکی فاسٹ بولر علی خان نے معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو خطرناک باؤنسر کرایا۔ گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی وکٹ کیپر کو بھی پار کرگئی اور براہ راست باؤنڈری کے باہر جا پہنچی۔

بظاہر یہ گیند چھکے کی طرح دکھائی دی، تاہم امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیتے ہوئے باؤنڈری کا اشارہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹورنٹو سکسز کو مجموعی طور پر 5 رنز ملے، جن میں ایک وائیڈ اور 4 باؤنڈری رنز شامل تھے۔

کرکٹ کے قوانین کے مطابق کسی گیند کو چھکا اسی صورت میں قرار دیا جاتا ہے جب وہ باؤنڈری پار کرنے سے پہلے بلے یا بیٹر کے دستانے سے ٹکرائے۔ چونکہ پولارڈ نے گیند کو چھوا ہی نہیں تھا، اس لیے اسے چھکا قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔

یوں گیند براہ راست باؤنڈری کے باہر جانے کے باوجود ٹورنٹو سکسز کو 6 کے بجائے 5 رنز ملے۔

میچ میں ٹورنٹو سکسز نے مسی ساگا ماسٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر کینیڈا سپر 60 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button