latest newsPakistan
سیدال خان ناصر قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
سید یوسف رضا گیلانی 153ویں انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) اسمبلی میں شرکت کے لیے متحدہ جمہوریہ تنزانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
وہ اسمبلی میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور، مسئلہ کشمیر اور دنیا میں بڑھتی کشیدگی سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ کی وطن واپسی تک سیدال خان ناصر سینیٹ کے امور کی نگرانی کے ساتھ پارلیمانی اور انتظامی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔



