latest newsPoliticsWorld

ایران کا امریکا کو انتباہ، دوبارہ فوجی تصادم ہوا تو جواب زیادہ سخت ہوگا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمنوں نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ایران پہلے سے زیادہ سخت اور بھرپور جواب دے گا۔

غیر ملکی سفیروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، جبکہ نئی پابندیاں بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ ان کے مطابق تنازع کا خاتمہ صرف انصاف اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عباس عراقچی کی جانب سے پیش کیے گئے سات روزہ منصوبے پر امریکا کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔

غریب آبادی کے مطابق امریکی جواب ایران کو ثالثوں کے ذریعے موصول ہوا ہے اور اس کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد ایران اپنا حتمی مؤقف متعلقہ سفارتی ذرائع کے ذریعے آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران دیگر ممکنہ صورتحال کے لیے بھی تیار ہے۔

ایران کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے میں شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو سات دن کے اندر دوبارہ کھولنے کی تجویز شامل تھی۔ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے تاحال جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button