latest newsPolitics

ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہو سکتے ہیں؟ خواجہ سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز موجود ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہو سکتے ہیں؟ ملک کو آئین کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، سیاست دان بھی ملک کی موجودہ صورتحال کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔

لاہور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے خود ملک کو برباد کیا اور مختلف ادوار میں سہولت کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملکی سیاسی جماعتوں سے بددل اور مایوس ہو چکے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ماضی میں ان کے ساتھ جو کچھ کیا، آج وہی کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ماضی میں ان کے ساتھ ہونے والے اقدامات کا بھی کوئی جواز نہیں تھا اور آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کا بھی کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ کسی کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئی قیادت اسی وقت سامنے آئے گی جب ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا۔ چھوٹے صوبے ضرور بننے چاہئیں، تاہم اس کے لیے ووٹ کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا۔

سعد رفیق نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھے اور سیاسی جماعتوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم رومانوی سوچ رکھتے ہیں اور اکثر جھوٹے وعدوں پر یقین کر لیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button