crimelatest news
بھارتی اداکار ڈینو موریا مبینہ 65 کروڑ روپے کے اسکینڈل میں گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا کو ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے 65 کروڑ 5 لاکھ بھارتی روپے کے مبینہ ’’مٹھی ریور ڈی سلٹنگ اسکام‘‘ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی ٹیم نے ڈینو موریا کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کیس ممبئی کی مٹھی ندی کی صفائی اور اس سے متعلق کنٹریکٹس کی تقسیم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے، جبکہ تحقیقات کے دوران ڈینو موریا کی مبینہ مالی شمولیت سے متعلق شواہد سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد ڈینو موریا کو طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں ریمانڈ کے حصول کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔



