latest newsPoliticsWorld
پوری دنیا ایرانی عوام کے حوصلے پر حیران ہے۔ ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا ایرانی عوام کے حوصلے پر حیران ہے۔
ماسکو میں والڈائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ اگر بالٹک خطے میں واقع روسی علاقے کیلینن گراڈ کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایسی صورتحال کو روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔



