latest newsWorld
شارجہ: خاتون نے تفریح کے لیے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق طلب کرلی

ویب ڈیسک: شارجہ میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے تفریح کے لیے گھر سے باہر نہ لے جانے پر طلاق کی درخواست کردی۔
خاتون نے متعلقہ حکام سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شوہر زیادہ تر گھر میں رہتا ہے اور انہیں سیر و تفریح کے لیے باہر نہیں لے جاتا۔ تاہم خاتون نے اپنے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق کا حامل قرار دیا۔
شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں اور میکے کے افراد کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے باہر جا سکتی ہیں۔
محکمے نے خاتون کو طلاق سے گریز کرنے اور ازدواجی زندگی میں باہمی سمجھوتے سے معاملات حل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
حکام کے مطابق گھر کے سکون اور ازدواجی تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے فریقین کو باہمی طور پر ایک دوسرے کے جذبات اور ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔



