latest newsWorld

ہندو مذہبی گروپ کی آمد پر خواتین عملے کو ہٹانے کا حکم، ایفل ٹاور کے ڈائریکٹر عہدے سے سبکدوش

پیرس: ایفل ٹاور کے ڈائریکٹر جنرل پیٹرک برانکو رواں سال کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

پیٹرک برانکو نے 5 ستمبر کو ایک ہندو مذہبی گروپ کی ایفل ٹاور آمد کے موقع پر وہاں تعینات خواتین ملازمین کو ہٹانے کی درخواست قبول کی تھی۔

اس فیصلے کے خلاف ایفل ٹاور کی خواتین کارکنوں نے احتجاجاً ایک روز کام چھوڑ دیا تھا۔

فرانس میں سیکولرازم اور صنفی مساوات کے حوالے سے اہمیت رکھنے والے اس معاملے پر پیٹرک برانکو کے فیصلے کو سیاسی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button