latest news

شہباز شریف سے ایاز صادق کی ملاقات، اپوزیشن سے رابطوں اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی، جس میں اہم قانونی اور پارلیمانی امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے وزیراعظم کو اپوزیشن سے جاری پسِ پردہ رابطوں اور پیپلز پارٹی کے وفد سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس بلانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ اور بیک ڈور رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر ایسا اقدام کیا گیا تو پیپلز پارٹی سے تعاون کی توقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشاورت کی تو پارٹی آئین اور قانون کے مطابق اپنی تجاویز دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین کی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ بلاول بھٹو کو موصول ہوچکا ہے اور شرکت کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کرے گی۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کے تناظر میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے امکان پر حالیہ دنوں میں وفاقی حکام کی جانب سے متعدد بیانات سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button