latest newsPolitics

رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سے آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق، گورنر راج اور ایمرجنسی کا آپشن بھی زیرِ غور

اسلام آباد() وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات آن ریکارڈ نہیں بلکہ آف دی ریکارڈ ہیں اور اس دوران مختلف امور پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ ان کے مطابق ان رابطوں کا مقصد خیبرپختونخوا حکومت کو مبینہ طور پر غیر آئینی مہم سے الگ ہونے پر آمادہ کرنا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مطالبات آف دی ریکارڈ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے اور گورنر راج، ایمرجنسی اور مذاکرات سمیت مختلف آئینی و سیاسی آپشنز زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت اپنے موجودہ مؤقف پر قائم رہی تو وفاق کی جانب سے آئینی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنوں کو پولیس کی جانب سے روکے جانے کی صورت میں وہیں رکنے کی ہدایت کریں تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔

دوسری جانب پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پارٹی ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتی جس سے صوبائی حکومت ختم ہو۔ ان کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ کوئی سخت قدم ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان کے پاس دوسرے راستے محدود ہیں۔

ملک عامر ڈوگر نے حکومت سے بڑے پن کا مظاہرہ کرنے اور مطالبات پر بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی اپیل بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button