crimelatest news

آن لائن رائیڈ پر تلخی، رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا نمبر رشتہ ایپ پر اپلوڈ کردیا، گرفتار

لاہور: آن لائن رکشہ رائیڈ کے دوران تلخی کا بدلہ لینے کے لیے ڈرائیور نے خاتون کا موبائل نمبر رشتہ ایپ پر اپلوڈ کردیا، جس کے بعد خاتون کو اجنبی افراد کی جانب سے مسلسل کالز موصول ہونے لگیں۔

پولیس کے مطابق آن لائن رائیڈ کے دوران خاتون اور ڈرائیور لطیف کے درمیان بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کا نمبر رشتہ ایپ پر اپلوڈ کردیا۔

خاتون نے معاملے کی شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی۔ پولیس تحقیقات میں رکشہ ڈرائیور کے نمبر اپلوڈ کرنے میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر نشتر کالونی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم لطیف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا اور شہریوں کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور میرٹ پر تحقیقات یقینی بنائی جا رہی ہیں، جبکہ خواتین کی عزت، تحفظ اور پرائیویسی کا خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button