latest newsSports

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کی تجویز

لاہور: ایشین گیمز میں پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹی20 فارمیٹ میں سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ 2028 ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی کا امکان نہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button