latest newsPakistan
موٹر وے ایم ون کی بندش، خیبر پختونخوا میں اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خورونوش کی ترسیل میں موٹر وے ایم ون اہم ذریعہ ہے، تاہم اس کی بندش سے ضروری اشیاء کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
دال، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
دکانداروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی ترسیلی اخراجات بڑھ چکے ہیں، جبکہ موٹر وے کی بندش سے سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں اشیائے خورونوش مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔
شہریوں اور تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ترسیلی رکاوٹ جلد دور کی جائے تاکہ خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچا جاسکے۔



