latest newsPolitics

پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ریاست کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نمبر 152/2026 میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10 اور 11 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد اور بیانیہ پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں جنید اکبر کی ایک ویڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے کا بیان شامل ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبینہ بیانات سے خوف و ہراس پیدا ہونے، عوامی تحفظ کو خطرہ لاحق ہونے اور تشدد پر اکسانے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ سوشل میڈیا مواد کے ذریعے سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر اکسانے سے متعلق مبینہ بیانات سامنے آئے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button