latest news

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، M-1 موٹروے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ مختلف مقامات پر کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں بھی نصب کی گئی ہیں، تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق فی الحال شہر کے تمام راستے کھلے ہیں اور مکمل بندش کا فیصلہ صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی M-1 موٹروے 23 ستمبر کی رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ شہریوں کو M-1 پر غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان M-2 موٹروے کھلی رہے گی۔

موٹروے پولیس کے مطابق M-1 کے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک مختلف مقامات اور انٹرچینجز بند رہیں گے۔ اسی طرح M-14 کے ہکلہ تا کنڈل حصے اور اٹک خورد کے مقام پر جی ٹی روڈ N-5 کی بندش کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور عدالتی ہدایات کے مطابق انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button