latest newsPolitics

بیرسٹر گوہر کا وفاقی حکام سے رابطوں کا دعویٰ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں اور گزشتہ رات کے واقعات سے متعلق اپنا مؤقف ان تک پہنچا دیا ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔ عمران خان کے خاندان اور رہنماؤں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریاں صورتحال کو سنگین کر سکتی ہیں، اس لیے حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button