latest newsPolitics

پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیم میں ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیمی نظام کی بہتری میں ہے، تعلیم کا نظام درست ہوجائے تو ملک کے بیشتر مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

قصور کے علاقے کھڈیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کھڈیاں کو یونیورسٹی ٹاؤن بنایا جائے اور ہر نوجوان کو باشعور اور باعمل بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر نوجوان پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت کی جاسکتی ہے؟

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بیوروکریسی کی حکومتوں کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، حق حکمرانی عوام کا ہے۔ منتخب نمائندے جب عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے تو انہیں جواب دہ بھی ہونا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button