latest newsWorld

ٹرمپ کا CNN، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو پر وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، ایم ایس ناؤ (MS NOW) اور پولیٹیکو کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ تینوں اداروں پر پابندی فوری طور پر نافذ ہوگی۔ انہوں نے پابندی کی وجہ ان اداروں کی جانب سے اپنی انتظامیہ سے متعلق مبینہ طور پر غلط خبریں نشر کرنا قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے مزید میڈیا اداروں کو بھی وائٹ ہاؤس سے باہر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے پابندی کے دائرہ کار یا اس پر عملدرآمد کے طریقہ کار کی فوری طور پر وضاحت نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button