Businesslatest news
پیٹرول 43 پیسے سستا، ڈیزل 3 روپے 47 پیسے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے 18 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ مکینزم کے تحت 18 ستمبر کے لیے قیمتوں میں رد و بدل کیا، جبکہ نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔



