latest news

سلامتی کونسل میں روس اور چین نے ایران سے متعلق امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا۔

سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق دونوں مستقل رکن ممالک نے اگست کے اواخر میں قرارداد کا متن پیش کیے جانے کے وقت ہی اس کی مخالفت کردی تھی۔ روس اور چین نے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے نام نہاد ’اسنیپ بیک میکانزم‘ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

2015 کے ایران جوہری معاہدے، جسے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) کہا جاتا ہے، کے تحت اس میکانزم کے ذریعے معاہدے کے کسی فریق کو یہ اختیار حاصل تھا کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کی صورت میں پابندیوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جاسکے۔

تاہم روس اور چین کا مؤقف ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم اب مؤثر نہیں رہا کیونکہ JCPOA اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی مدت گزشتہ سال کے اختتام پر ختم ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button