latest newsWorld
چین کے 77ویں قومی دن کی تقریب، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی شرکت

لاہور (شیخ طاہر علی) چین کے 77ویں قومی دن کے موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے قونصل جنرل چین لاہور مسٹر سن یان کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک چین دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے حوالے سے خوشگوار تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے چین کے قومی دن پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی دیرینہ اور مضبوط رشتہ ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے جذبات اس تعلق کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔



