latest newsPoliticsWorld
سفارتی حل کیلئے تیار ہیں، قومی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتی حل کا خیرمقدم کرتا ہے، تاہم اپنی قومی خودمختاری اور عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن کی بحالی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ و پُرامن تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔



