latest newsPakistan

لاہور میں آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف بڑا آپریشن، خلاف ورزی پر بھٹہ مسمار

لاہور (شیخ طاہر علی): ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیر شیخ کی قیادت میں آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ ڈی جی ماحولیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز اور فیلڈ ٹیموں کے ہمراہ انسدادِ آلودگی کارروائی کی نگرانی کی۔

آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں 9 بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں ماحولیاتی قوانین اور اخراجی معیارات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران صفیہ ہومز کے قریب سوئے آصل روڈ، آف فیروزپور روڈ پر قائم میسرز خالد پوٹری کِلْن ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

ڈی جی ماحولیات کی نگرانی میں خلاف ورزی کرنے والے خالد پوٹری کِلْن کو موقع پر ہی مسمار کردیا گیا۔

عبداللہ نیر شیخ نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے فیلڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button