latest newsPoliticsWorld

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی شدید مذمت

==نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون داخل کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقائی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مکہ مکرمہ جیسے مقدس شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے اور مقدس مقامات کی حرمت و زائرین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی اور تشدد کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطہ پہلے ہی مختلف خطرات کی زد میں ہے، اس لیے مسلم ممالک کو باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button