latest newsPakistan

لاہور پولیس باڈی وورن کیمروں کا استعمال شروع کرے گی، اہلکاروں کی تربیت مکمل

پنجاب پولیس کے فیلڈ فورس اہلکاروں کی باڈی وورن کیمروں کے استعمال سے متعلق تربیت مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد منصوبے کا آغاز ابتدائی طور پر لاہور سے کیا جا رہا ہے۔ پولیس اسٹیشنز میں کیمروں کے لیے ڈوکنگ پوائنٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

باڈی وورن کیمرے صوبے کے 43 شہروں میں قائم اسمارٹ سیف سٹی سسٹمز سے منسلک ہوں گے۔ پنجاب پولیس، ہائی وے پٹرول، ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کے دوران یہ کیمرے استعمال کریں گے۔

کیمروں میں ڈیجیٹل چہرہ شناخت کرنے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس خودکار طور پر پڑھنے اور ہنگامی صورت حال میں فوری الرٹ جاری کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اہلکار ان کے ذریعے آڈیو، ویڈیو اور تصاویر بھی ریکارڈ کرسکیں گے۔

ڈیوٹی مکمل ہونے پر اہلکار کیمرے مقررہ ڈوکنگ اسٹیشنز پر جمع کرائیں گے، جہاں ریکارڈ شدہ ڈیٹا خودکار طریقے سے منتقل ہوکر محفوظ کیا جائے گا۔ کیمرے مرکزی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہوں گے اور ضلعی سیف سٹی کنٹرول رومز میں لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔

کیمروں میں ’پش ٹو ٹاک‘ اور ایس او ایس بٹن کی سہولت بھی موجود ہوگی، جس کے ذریعے فیلڈ اہلکار فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button