Businesslatest news

بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے عالمی سرمایہ کاروں کی بے رخی، غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق متعدد عالمی کمپنیوں نے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری صفر کردی ہے، جبکہ دیگر سرمایہ کار بھی بھارتی مارکیٹ سے تیزی سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے محدود مواقع اور کم منافع کے باعث عالمی کمپنیوں کی دلچسپی کم ہوئی ہے۔

بلوم برگ نے بینک آف امریکا کے حالیہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب ایشیا میں سرمایہ کاروں کی سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور معیشت کے لیے ایک اہم چیلنج بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button