latest newsShowbiz

دلجیت دوسانجھ نے ویمبلی اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کردی

دلجیت دوسانجھ نے ویمبلی اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کردی، 90 ہزار مداحوں نے جھوم کر استقبال کیا

لندن کے معروف ویمبلی اسٹیڈیم میں پہلی بار کسی پنجابی گلوکار نے پرفارم کرکے تاریخ رقم کردی۔ بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کی شب اپنے ’’اورا ورلڈ ٹور‘‘ کے دوران شاندار پرفارمنس دی، جس میں تقریباً 90 ہزار افراد نے شرکت کی۔

دلجیت دوسانجھ نے اسٹیج پر آتے ہی ’’پنجابی آ گئے اوئے‘‘ کا نعرہ لگایا، جس پر شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مقبول پنجابی گیتوں کے علاوہ پاکستانی لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی ’’سانسوں کی مالا پہ‘‘ بھی پیش کی، جس نے حاضرین کو جذباتی کردیا۔

پرفارمنس کے دوران شائقین نے موبائل فونز کی روشنیاں لہراتے ہوئے دلجیت کے ساتھ گیت گائے۔ ویمبلی اسٹیڈیم اس سے قبل مائیکل جیکسن، کوئین، میڈونا، ڈیوڈ بووی اور یو2 جیسے عالمی فنکاروں کی یادگار پرفارمنسز کی میزبانی کرچکا ہے۔

پنجابی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے والے دلجیت دوسانجھ اس سے قبل بھی کئی اہم اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ 2023 میں وہ کوچیلا میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بنے، جبکہ 2024 میں انہوں نے ’’دی ٹونائٹ شو ود جمی فالن‘‘ میں بھی اپنی پرفارمنس سے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button