latest newsPakistan

پی ٹی آئی کے ماضی کے مارچ بھی پرامن نہیں تھے، اسلام آباد پر یلغار سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ماضی کے مارچ بھی پرامن نہیں تھے، اسلام آباد پر یلغار سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو متوازن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف نے اسلام آباد پر پُرتشدد چڑھائی کی، اس لیے حکومت ایسے مارچز کو اسلام آباد میں داخل ہونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔

وفاقی وزیر کے مطابق عدالت نے قرار دیا ہے کہ کوئی گروہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہیں کرسکتا اور عوامی مقامات پر قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

طارق فضل چوہدری نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے چندے کی آڑ میں سرکاری فنڈز استعمال کیے، جبکہ مارچ کے دوران تشدد ہونے پر قیادت کارکنوں کے مشتعل ہونے کا مؤقف اختیار کرتی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پُرتشدد احتجاج کی مثالیں دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کے ذہن میں بھی پُرتشدد احتجاج کا منصوبہ موجود ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر عدالت نظامِ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے مداخلت کرتی ہے تو سیاسی جماعتوں کو اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button