latest newsPolitics

مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مذاکرات میں ہے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے، وزیراعظم اپوزیشن کو تین مرتبہ بات چیت کی دعوت دے چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات کیوں نہیں کر رہیں؟ وزیراعظم تین مرتبہ اپوزیشن بنچز پر جا کر مذاکرات کی بات کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل اور اختلافات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، میرے پاس گرفتاریوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں، جنید اکبر نے جو کہا اسے رد نہیں کرتا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے، کیا حکومت یا وزیراعظم کی پیشکش میں کوئی کمی ہے یا دوسری جانب کوئی مسئلہ ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق کچھ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، تاہم سیاسی جماعتوں کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button