latest newsWorld

اسرائیلی وزیراعظم کی میک اپ اور اسٹائلنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ ہونے کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم کی ذاتی اسٹائلنگ، میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ پر 2019 سے اب تک سرکاری خزانے سے لاکھوں ڈالر خرچ کیے گئے ہیں، جس پر اسرائیل میں ٹیکس دہندگان کے پیسے کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار اور دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی سرکاری مصروفیات اور عوامی تقریبات کے دوران میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ سمیت ذاتی اسٹائلنگ پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زائد خرچ کیے گئے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 13 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے اور عوامی سطح پر سرکاری فنڈز کے استعمال اور اخراجات میں شفافیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button