latest newsWorld

بھارتی میڈیا کی پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش ناکام، انور ابراہیم نے دوٹوک جواب دے دیا

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں نے انہیں کبھی نہیں بتایا کہ پاکستانی ریاست دہشت گردی سے منسلک ہے۔

برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے کے دوران بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انور ابراہیم نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں کو اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔

انٹرویو کے دوران بھارتی صحافی نے پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی، تاہم ملائیشین وزیراعظم نے واضح کیا کہ انہیں اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریاست کے دہشت گردی سے منسلک ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

انور ابراہیم نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے بھی انہیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button