ہانیہ عامر کا گلوکاری میں ڈیبیو، پنجابی ہپ ہاپ گانا ’PABLO‘ ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈنگ میں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا، ان کا پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’PABLO‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
ہانیہ عامر نے گانا خود لکھنے کے ساتھ اسے کمپوز بھی کیا ہے۔ گانا ریلیز ہونے کے صرف دو روز میں یوٹیوب پر 13 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرچکا ہے۔
’PABLO‘ میں ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو بھی واضح پیغام دیا ہے اور گانے کے ذریعے اپنی شخصیت اور مؤقف کا اظہار کیا ہے۔
گانے کے اختتام پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی آواز بھی شامل کی گئی ہے۔ راکھی ساونت ہانیہ عامر کو حوصلہ دیتے ہوئے انہیں کہتی ہیں کہ وہ کسی بات کی ٹینشن نہ لیں، وہ حور ہیں اور ان کے چہرے پر نور ہے، جبکہ لوگ ان کی خوبصورتی سے جلتے ہیں۔
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو شیرنی قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے دشمنوں کا بہادری سے سامنا کرنے کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ جو ڈر گیا، سمجھو مر گیا۔



