لیسکو میں بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم

لاہور (شیخ طاہر علی) لیسکو ہیڈکوارٹر میں سال 26-2025 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کی، جنہوں نے افسران و ملازمین کی محنت، لگن اور بہترین خدمات کو سراہا۔




تقریب کے دوران مینیجر آپریشن، رستم علی، ثناء محمد، ڈپٹی مینیجر، ملک بلال، تبسم طاہر راؤ، محمد طاہر، شاہد حسین، طارق بشیر، شاہد اقبال ملک، سعد سلیم، محمد علی، محمد عامر غفار، عامر اکرام، محمد اشفاق ملک، نعیم احسن، تنویر احمد خان، ڈپٹی کمرشل منیجر، شہزاد حنیف بھٹی، اسسٹنٹ منیجر، مظہر جاوید، علی عباس، فرحان اسلم، عبد الرحمٰن، سلمان ظفر، عمران بابر، تجمل حسین ڈوگر، محمد عرفان علی، عبد التواب، نوید احمد، مشہود احمد، احمد رضا باجوہ، محمد علی، راؤ محمد طارق، مجید بشیر، روی شنکر، شاکر حسین، نعمان قادر، عمران رسول، عادل سہیل، محمد شاہد، محسن اسلام، محمد جاوید، تہذیب الحسن، عدیل رفیق، سید عبصار حسین، صلاح بن سعید، فیصل امین، سلمان مجید، اسامہ امیر خان، مدثر قیوم، عاشق علی، زونیل افضل، فدا محمد، عدنان رفیق، حسن احمد، احمد علی، منظور علی، سرمد علی جونیجو، طارق محمود، اسامہ رشید، سید سعد مہدی شاہ، اسسٹنٹ منیجر کسٹمر سروسز، خالد محمود قائم مقام، سہیم یعقوب، احسن ریاض، حسیب احمد، محمد مقصود، ثانیہ جاوید، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، سید اظہر علی، رضوان احمد، کمرشل سپرنٹنڈنٹ، جمیل احمد شاہ، بابر سلطان، ٹیسٹ انسپکٹر، محمد ثاقب، میٹر انسپکٹر، وقار یونس بھٹی، میٹر مکینک، عمران احمد، وحید لطیف، لائن سپرنٹنڈنٹ اول، عابد حسین، مہر آصف علی، لائن سپرنٹنڈنٹ اول قائم مقام اسسٹنٹ منیجر آپریشنز، راشد محمود اعوان، راشد امین، لائن سپرنٹنڈنٹ ریکوری، رائے مشتاق علی، میٹر ریڈر، محمد عامر، بل ڈسٹری بیوٹر، حافظ وقار اسلم، پٹواری، محمد بابر بیگ کو بہترین کارکردگی، محنت اور قابلِ تحسین خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں جنرل مینیجر ٹیکنیکل رائے محمد اصغر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی سمیت دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔




چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والے افسران و ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔



