latest newsPakistan
سپریم کورٹ کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں اچانک لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



