crimelatest news
کوئٹہ: سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔
ڈاکٹر عائشہ فیض کو سی ٹی ڈی حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
اے ٹی سی جج سید علی مبین نے سی ٹی ڈی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
سابق پولیس سرجن کو تین روز قبل مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کی حمایت میں پریس کانفرنس کرنے اور ان کے بیانیے کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



