latest newsPakistan

راولپنڈی بورڈ: 81 سرکاری اسکولوں کا نویں جماعت کا نتیجہ صفر فیصد

راولپنڈی بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں 81 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 184 اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا، جن میں 81 سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔

صفر فیصد نتیجہ دینے والے سرکاری اسکولوں میں ضلع راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق صفر فیصد نتیجہ دینے والے سرکاری اسکولوں کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی بورڈ کے نویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ 21 ہزار 739 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے صرف 45 ہزار 724 طلبہ کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 37.56 فیصد رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button