لیسکو میں بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم
لاہور(عمران خان) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سال 2025-26 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں لیسکو ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق رائے محمد اصغر، عباس علی، چوہدری نثار سرور، زاہد قیوم کھوکھر، محمد احمد سعید، ہماء چیمہ، نعمان ملہی اور احمد نعمان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دی گئیں۔
عثمان اعجاز، رابعہ قادر، صدف زاہد، نعمان غنی، زینب بتول، سید اطہر حسین، محمد خالد اور شکیل احمد بھی تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔ شیراز احمد، لطیف خان، مہر عتیق، محمد زبیر، ارشاد علی شاہ، ماجد علی اور نوید ارشد کو بھی نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے افسران و ملازمین کی محنت، لگن اور بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کا اعتراف ملازمین کی حوصلہ افزائی کا اہم ذریعہ ہے۔ بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ سال 2026-27 کو لیسکو میں سیفٹی اور کسٹمر سروسز کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران سیفٹی کلچر کے فروغ، محفوظ ورکنگ ماحول اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاء نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام افسران و ملازمین کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔



