latest newsWorld

کینیڈا میں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ کی گاڑی نذرِ آتش، اہلخانہ محفوظ

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سلمیٰ زاہد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ واقعے سے کینیڈا کی وفاقی پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

سلمیٰ زاہد کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ اور ان کے اہل خانہ گھر میں موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔

پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، جبکہ گاڑی نذرِ آتش کرنے میں ملوث افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button