latest newsPolitics

نئے صوبے بنانا ہوں گے، ساتھ دینے والے ساتھ رہیں گے، عبدالعلیم خان

لاہور: صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے پارٹی کی سطح پر ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ذاتیات اور سیاسی مفادات سے مقدم اور مقدس ہے، کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے، نئے صوبے بنانا ہوں گے۔ جو اس مقصد میں ساتھ دے گا وہ ساتھ رہے گا، ورنہ اسے جانا ہوگا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی ہزارہ صوبے کی طرح بہاولپور صوبے کے قیام کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے۔ سرائیکی صوبہ، ملتان اور دیگر انتظامی یونٹس بھی بننے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button