latest newsWorld

انڈیگو طیارے میں پاور بینک کو آگ لگ گئی، حیدرآباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E6115 میں پاور بینک کو آگ لگنے کے باعث ایئربس اے 321 طیارے کو حیدرآباد ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کے اوورہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ لگنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کیبن کریو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت پائلٹس نے طیارے کا رخ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔
طیارے کو بحفاظت اتارنے کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا، جبکہ مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے چنئی روانہ کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور بینکس میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریاں زیادہ گرم ہونے کی صورت میں آگ پکڑ سکتی ہیں۔ اسی خطرے کے پیش نظر پاور بینکس کو ہینڈ بیگیج میں رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button