latest newsWorld

ادب کا نوبیل انعام 2026 این کارسن کے نام

نوبیل انعام برائے ادب 2026 کینیڈا سے تعلق رکھنے والی شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام کردیا گیا۔

سوئیڈش اکیڈمی کے مطابق این کارسن کو ان کے بے باک اور زندگی بھر پر محیط ادبی کام کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا، جس نے عصری ادب کی نئی اصناف اور اسالیب کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

این کارسن ٹورنٹو میں پیدا ہوئیں اور قدیم یونانی و رومی ادب کی کہانیوں اور خیالات کو شاعری، مضامین اور فکشن میں منفرد انداز سے پیش کرتی ہیں۔ ان کی معروف کتابوں میں Eros the Bittersweet، Autobiography of Red اور Men in the Off Hours شامل ہیں۔

ادب کے نوبیل انعام کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً مصنف کے مجموعی ادبی کام کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

این کارسن کو نوبیل انعام کے ساتھ ایک کروڑ 20 لاکھ سوئیڈش کرونا کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہنگری کے مصنف لازلو کراسناہورکائی نے ادب کا نوبیل انعام حاصل کیا تھا۔ رواں ہفتے طب، فزکس اور کیمسٹری کے نوبیل انعامات کے اعلانات بھی کیے جا چکے ہیں، جبکہ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر اور معیشت کے انعام کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button