latest newsWorld

امریکا سے پاکستان کے 36 قیمتی نوادرات واپس کر دیے گئے

پاکستان سے چوری کرکے امریکا اسمگل کیے گئے 36 نوادرات حکومت پاکستان کے حوالے کر دیے گئے، جنہیں اب پاکستان لایا جائے گا۔

نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی واپسی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔

واپس کیے گئے نوادرات میں چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والی یکشی کی گرے شِسٹ شخصیت جبکہ 35 ٹیراکوٹا فرٹیلٹی فگرز شامل ہیں، جن کا تعلق تقریباً 2700 سے 3000 قبل مسیح کے دور سے ہے۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ چوری شدہ نوادرات کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو پاکستان کی قدیم تہذیب اور ثقافتی ورثے سے آگاہی کا موقع فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button