latest newsWorld
ایران جلد از جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد از جلد اور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایران کو ’’ناکام ہوتی ہوئی ریاست‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔



