latest newsPolitics

نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ ریفرنڈم سے کیا جائے، عوامی رائے ضروری ہے: کیپٹن صفدر

چنیوٹ() مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نئے صوبوں کے قیام سے قبل عوامی رائے لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے۔

چنیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ نئے صوبوں کے مخالف نہیں، تاہم موجودہ وقت نئے صوبوں کی بات کرنے کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ ایک دیرینہ مطالبہ ہے، تاہم یہ فیصلہ بھی عوامی رائے سے ہونا چاہیے کہ کون سا ضلع کس صوبے کا حصہ بنے گا۔ صوبوں کی حدود کے تعین کے لیے قومی سطح پر کمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جائے۔

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ سے پہلے قوم کی رائے معلوم کرنا ضروری ہے، جبکہ سیاسی قیادت، علماء اور عوام کے درمیان بھی بھرپور مشاورت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قیادت کو مشاورت میں شامل کیا جائے اور ہزارہ سمیت تمام علاقوں کے مستقبل کا فیصلہ براہِ راست عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button