crimelatest newsWorld

ملائیشیا میں سعودی تعاون سے 505 کلوگرام کیٹامائن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کوالالمپور: ملائیشیا نے سعودی وزارت داخلہ کے تعاون سے 505 کلوگرام سے زائد کیٹامائن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سعودی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس نے ملائیشیا کے متعلقہ اداروں کو منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق اہم معلومات فراہم کی تھیں، جن کی بنیاد پر ملائیشیا کے اینٹی نارکوٹکس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات قبضے میں لے لی۔

سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلال نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معاشرے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button