Businesslatest news

10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، 7 لاکھ 50 ہزار ٹن نومبر میں آئے گی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے گندم کی ممکنہ قلت کے پیش نظر ایک ملین میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی، جس کی ترسیل نومبر میں متوقع ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو درآمدی عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے پاسکو کو اقتصادی رابطہ کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظور شدہ تقسیم کے مطابق صوبوں کو فوری گندم فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں ملک میں گندم کے ذخائر، قیمتوں کے استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔ حکومتی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کسان نمائندوں نے رواں سال گندم کی تقریباً 30 لاکھ ٹن ممکنہ قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کسان تنظیموں کے مطابق گندم کی موجودہ امدادی قیمت پیداواری لاگت کے مقابلے میں ناکافی ہے، جس کے باعث کاشتکاروں میں گندم کی کاشت سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button