Businesslatest news

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(ہم شہری) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 2 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button