latest newsPakistanWorld

بھارتی جیلوں سے 25 پاکستانی شہری رہا، واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی شہری رہائی کے بعد واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ اٹاری بارڈر پہنچایا، جہاں انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے بعد پاکستانی شہریوں سے متعلق ضروری کارروائی مکمل کی گئی۔

رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں سے متعلق معاملات پر جاری رابطوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button